Cyanogen OS will bundle Microsoft apps and services

Cyanogen OS Will Bundle Microsoft Apps And Services

سیانوجین آپریٹنگ سسٹم اور مائیکروسافٹ کے درمیان معاہدہ

اس سال کے شروع میں کہا جا رہا تھا کہ مائیکروسافٹ سیانوجین میں سرمایہ کاری کرے گا جس کے لیے ان دونوں میں ایک معاہدہ ہوا ہے۔ بعد میں دونوں نے اس معاہدے کی اطلاعات کی تردید کر دی تاہم تازہ ترین خبروں کے مطابق مائیکروسافٹ اور سیانوجین میں ایک معاہدہ ہوا ہے جس میں مائیکروسافٹ سیانوجین کو رقم تو نہیں مگر ایپلی کیشن اور خدمات فراہم کرے گا۔


بنگ سروسز، سکائیپ، ون ڈرائیو، ون نوٹ، آؤٹ لک اور مائیکروسافٹ آفس کو سیانوجین آپریٹنگ سسٹم میں پہلے سے مربوط کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد سیانوجین کو ہر سپورٹ کرنے والے فون کے ذریعے ڈسٹری بیوٹ کیا جائے گا۔
اس سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سیانوجین موڈ پر اس معاہدے کا کیا اثر ہوگا۔ سیانوجین موڈ (CyanogenMod) اوپن سورس اور اینڈریوڈ کی ہی ایک شاخ ہے۔

(جاری ہے)

سیانوجین آپریٹنگ سسٹم اور سیانوجین موڈ دونوں بالکل مختلف ہیں۔
سیانوجین آپریٹنگ سسٹم ایک ملکیتی آپریٹنگ سسٹم ہے جس کا 12 ورژن منظر عام پر آ چکا ہے اور 13 کی تیاریاں ہیں۔
مائیکروسافٹ اینڈریوڈ کے لیے کافی ایپلی کیشن متعارف کرا چکا ہے۔ سام سنگ بھی مائیکروسافٹ کی کئی ایپلی کیشن پہلے سے انسٹال کرتا ہے جبکہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ نے اینڈریوڈ ڈیوائس بنانے والوں کو پیشکش کی ہے کہا گر وہ مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشن پہلے سے انسٹال کرے تو اُن سے بہت کم رائلٹی وصول کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-17

More Technology Articles