Dell acquire EMC for 67 billion dollar

Dell Acquire EMC For 67 Billion Dollar

ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی خریداری

اگر آپ نے ای ایم سی کارپوریشن کا نام نہیں سنا تو آپ کو بتادیں کہ یہ امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ای ایم سی کئی طرح کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ڈیٹا سنٹر کی سہولت دیتی ہے۔اس کے علاوہ یہ انفارمیشن سیکورٹی، ورچوئلایزیشن،تجزیے، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دوسری خدمات فراہم کرتی ہے۔ای ایم سی کو ڈیل نے 67 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیکنالوجی کی دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی خریداری ہے۔ اس سے پہلے مئی 2015 میں اواگو نے چپ سیٹ بنانے والی کمپنی کو براڈ کوم کو 37 ارب ڈالر میں خرید کر ٹیکنالوجی کے حوالے سے سب سے بڑی خریداری کی تھی۔
اس خریداری سے ڈیل کا ڈیٹا سنٹر مارکیٹ میں پروفائل بڑھے گا۔ڈیٹا سٹوریج مارکیٹ میں ای ایم سی کا حصہ ڈیل سے دوگنا تھا ۔ اس خریداری کے بعدڈیل انٹرپرائز کمپیوٹنگ کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی بن گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-13

More Technology Articles