Dell is fixing the huge security flaw

Dell Is Fixing The Huge Security Flaw

ڈیل نے اپنے کمپیوٹروں کی سب سے بڑی خرابی کا حل بتا دیا

ڈیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے اس سال فروخت ہونے والے کمپیوٹروں میں سامنے آنے والی خرابی کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔
ڈیل کے اس سال فروخت ہونے والے کمپیوٹروں میں پہلے سے خود سائن کیا ہوا روٹ سرٹیفیکیٹ ہے جو کمپیوٹروں پر بیرونی حملوں کو کافی آسان بنا دیتا ہے۔

ایک پروگرامر جو نورڈ نے ڈیل کے لیپ ٹاپ ، جن میں انسپائیرون 5000 کے ماڈل اور ایکس پی ایس 15 شامل ہیں، میں eDellRoot کی ایشو اور خود سائن کی ہوئی ٹرانسپورٹ لیئر سیکورٹی کے حوالے سے ایک خرابی دریافت کی۔نورڈ نے دیکھا کہ دونوں کمپیوٹروں میں سرٹیفیکیٹ ایک ہی پرائیویٹ کرپٹوگرافک کی کو استعمال کر کے سائن ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی حملہ آور اس کی کو عام دستیاب ٹولز کی مدد سے کسی ویب سائٹ میں استعمال کر سکتا ہےاور یہ ویب سائٹ اُن کمپیوٹروں پر ایچ ٹی ٹی پی ایس استعمال کرنے باوجود محفوظ نظر آئیں گی۔

یہ ویب سائٹس اُن تمام کمپیوٹروں پر بھی محفوظ ظاہر ہونگی، جن میں یہ سرٹیفیکیٹ پہلے سے انسٹال ہوگا۔ویب سائٹ کمپیوٹروں کے ٹریفک پر نظر رکھنے کےعلاوہ جو چاہے کر سکتی ہیں۔
ڈیل نے اس خرابی کی تصدیق کی ہے اور پہلے سے انسٹال سرٹیفیکیٹ کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ 24 نومبر کو ایک سیکورٹی اپ ڈیٹ جاری کرے گی ، جس سے یہ مسئلہ خودبخود حل ہو جائے گا۔

Dell is fixing the huge security flaw
تاریخ اشاعت: 2015-11-25

More Technology Articles