Dr. Umar Saif receives Sitara-e-Imtiaz in recognition of his services in IT

Dr. Umar Saif Receives Sitara-e-Imtiaz In Recognition Of His Services In IT

ڈاکٹر عمر سیف کے لیے ستارہ امتیاز

ڈاکٹر عمرسیف پہلے پاکستانی ہیں جنہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف 2011 میں پی آئی ٹی بی میں اس وقت شامل ہوئے جب ملک میں سمارٹ فون استعمال کرنے کا رحجان بڑھنا شروع ہو ا تھا۔ انہوں کے حکومتی کام کو خودکار بنانے کے لیے بہت سے پروگرام اور ایپلی کیشن متعارف کرائیں۔

صحت، تعلیم، سماجی خدمات اور انصاف کے شعبوں میں انہوں نے بہت کام کیا۔ پنجاب حکومت کے ای لرنگ پروگرام، لاہور سمارٹ ٹریفک سسٹم، ایم گورنمنٹ ، پلان ایکس اور پلان 9 جیسے منصوبوں کے پیچھے بھی ڈاکٹر عمر سیف کا دماغ ہے۔

(جاری ہے)


ڈاکٹر صاحب کی صلاحیتوں کے اعتراف میں بھارتی این ڈی ٹی وی بھی اُن کی خدمات پر مضمون لکھنے پر مجبور ہو گیا۔ مضمون کا عنوان تھا” ای گورنمنٹ کے بارے میں بھارت پاکستان سے کیا سیکھ سکتا ہے؟“ یہ سارا مضمون ڈاکٹر صاحب کی خدمات اور پروگراموں کے بارے میں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-25

More Technology Articles