Eassy writing Competition on facebook

Eassy Writing Competition On Facebook

فیس بک پر عالمی مقابلہ مضمون نویسی بعنوان سیرت النبی ﷺ

فیس بک پر پہلی بار”سیرت النبی ﷺ“ کے عنوان سے عالمی مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس عالمی سطح کے مقابلے میں اردو، عربی اور انگریزی زبان میں سیرت النبیﷺ پر مضامین لکھے جا سکتے ہیں۔

شرائط و ضوابط
• مضمون کم از کم 200 الفاظ اور زیادہ سے زیادہ 3000 الفاظ پر مشتمل ہو۔
• مضمون شائع کرنے کی تاریخ 8 اکتوبر 2015 سے 11 اکتوبر 2015 ہے۔


• مقابلے میں حصہ لینے کے لیے عربی، اردو یا انگریزی میں ایک ہی مضمون لکھا جا سکتا ہے۔
• رومن اردو میں لکھا ہوا مضمون قابل قبول نہ ہوگا۔
• مقابلے میں شامل ہونے کے لیے مضمون لکھ کر اپنی وال پر پوسٹ کر دیں اور اس پوسٹ میں اپنے علاقے کے جج کو مینشن کر دیں۔ اگر جج مینشن کرنے میں مشکل پیش آئے تو مقابلے کے فیس بک پیج پر اپنے مضمون کا لنک میسیج کر دیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ خود ہی آپ کا مضمون مطلوبہ افراد تک پہنچا دے گی۔
• حتمی نتائج کا اعلان 16 اکتوبر 2016 کو کیا جائے گا۔
• ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

انعامات
سیرت النبی ﷺ پر بہترین مضمون لکھنے والے کو عمرے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ مقابلے کا دوسرا انعام 5000 روپے اور تیسرا انعام 3000 روپے ہے۔ ان کے علاوہ مقابلے میں چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والے مضامین کے لکھنے والوں کو کتابوں کے تحائف دئیے جائیں گے۔

فیس بک پر اس مقابلے کی مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-10-07

More Technology Articles