Emvio: The First Watch to Measure and Manage Your Stress

Emvio: The First Watch To Measure And Manage Your Stress

ذہنی دباؤ کو قابو میں رکھنے والی سمارٹ واچ بھی منظر عام پر آگئی

آج کل سمارٹ واچ جس رفتار سے منظر عام پر آ رہی ہیں لگتا ہے کہ مستقبل کا دور ہی سمارٹ واچ کا ہوگا۔ سمارٹ واچ ہی موبائل، کمپیوٹر اور پرسنل اسسٹنٹ ہوگی۔ ہر کمپنی کی یہ کوشش ہے کہ وہ اپنی سمارٹ واچ میں ایک ایسی خصوصیت رکھے جو کسی میں نہ ہو۔ ایمویو سمارٹ واچ ایسی سمارٹ واچ ہے جو ذہنی دباؤ بڑھنے پر پہنے والے کو مطلع کرتی ہے۔ اس سمارٹ واچ کا اصل مقصد صارف کے ذہنی دباؤ کو قابو میں کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایمویو سمارٹ واچ زیادہ ٹوٹیفیکیشن دے کر پریشان نہیں کرتی،نہ ہی اس میں کوئی خاص ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرتی ہے۔پہنے والے کو صرف اس صورت میں مطلع کیا جاتا ہے جب اس کا ذہنی دباؤ بڑھنے لگے۔ ہرروز کا ڈیٹا بھی محفوظ ہوتا رہتا ہے۔ ایمویو بنانے والوں نے اس کے پروٹو ٹائپ بنا کر کامیاب تجربات مکمل کر لیے ہیں۔ اب اس سمارٹ واچ کی تجارتی پیمانے پر تیاری کے لیے کک سٹارٹر کی مدد لی گئی ہے۔
ایمویو واچ کے کک سٹارٹر پیج کو وزٹ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-30

More Technology Articles