Ericsson sues Apple over patents, wants to block iPhone sales in the US

Ericsson Sues Apple Over Patents, Wants To Block IPhone Sales In The US

آئی فون کی فروخت بند کرانے کے لیے ایپل پر مقدمات

ایریکسن نے ٹیکساس کی ایک عدالت میں ایپل پر41 حقوق ملکیت(patents) کی خلاف ورزیوں پر 7 مقدمے درج کرائے ہیں۔کچھ ملکیتی حقوق 2 جی، 3 جی اور 4 جی ایل ٹی ای سے متعلق ہیں جبکہ باقی کا تعلق آئی او ایس اور ایپل ڈیوائسزز کے فیچرز سے ہے۔وائرلیس نیٹ ورکنک کمپنی ایریکسن نے انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت کو بند کیا جائے۔


پچھلے سال تک ایپل رائلٹی کی مد میں ایریکسن کو ادائیگی کرتا رہا ہے۔ اس سال جنوری میں جب معاہدے کی تجدید کا وقت آیا تو دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے پر مقدمات کر دئیے۔ایپل کا موقف ہے کہ ایریکسن بنیادی ٹیکنالوجی کی مدد میں ناجائز رائلٹی طلب کر رہاہے۔
ایریکسن نے پچھلے ماہ ٹیکساس میں ایک مقدمہ کیا جس میں لائسنس کے حوالے سے آزاد ذرائع سے رائلٹی کا تخمینہ لگانے کا کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایپل نے نیا لائسنس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ڈیوائسز کی قیمت کا تعین ان کےڈیزائن اور ان میں موجود فنکشن کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ایپل نے ایریکسن پر الزام لگایا ہے کہ وہ لائسنس کے حوالے سے زیادتی کر رہا ہے۔
ایریکسن کا کہنا ہے کہ صارفین جس ٹیکنالوجی کی مدد سے گھروں میں بیٹھے سکون سے اپنے موبائل پر ٹی وی دیکھتے ہیں اور مختلف سہولیات استعمال کرتے ہیں وہ ہماری بنائی ہوئی ہے۔
ایریکسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے عدالت میں جانے سے پہلے ایپل کے ساتھ مل کر معاملہ طے کرنے کی کوشش کی مگر اس میں انہیں کوئی کامیابی نہ ملی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-27

More Technology Articles