Facebook debuts Video app for TV

Facebook Debuts Video App For TV

فیس بک نے ٹی وی کے لیے بھی ویڈیو ایپ متعارف کرا دی

فیس بک نے ٹی وی کے لیے بھی ویڈیو ایپ متعارف کرا دی ہے۔ اس کے علاوہ اب فیس بک صارفین نیوز فیڈ میں ویڈیو کی آواز بھی سن سکیں گے اور سکرول کرتے ہوئے الگ چھوٹی سکرین میں ویڈیو بھی دیکھ سکیں گے۔
فیس بک نے ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے کے لیے ٹی وی کے لیے بھی ویڈیو ایپ متعارف کرا دی ہے۔فیس بک صارفین اب ٹی وی میں بھی اپنے دوستوں اور پیجیز کی شیئر کی ہوئی ویڈیوز دیکھنے کے علاوہ مشہور لائیو ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔

صارفین ان ویڈیوز کو بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ بھی کر سکتے ہیں اور اپنی دیکھی ہوئی، شیئر کی ہوئی یا اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیوز کو بھی دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔ جلد ہی یہ اپ ڈیٹ ایپل ٹی وی، ایمزون فائر ٹی وی اور سام سنگ سمارٹ ٹی وی کے لیے سٹورز پر دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسے مزید پلیٹ فارمز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔
ایک اور اپ ڈیٹ کے مطابق صارفین اب نیوز فیڈ میں ویڈیو کو آواز کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔

اس سے پہلے نیوز فیڈ میں ویڈیو پلے تو ہوتیں تھی مگر آواز سننے کے لیے اُن پر ٹیپ کرنا پڑتا تھا۔ اب صارفین بغیر ٹیپ کیے ہی آواز کے ساتھ ویڈیو دیکھ سکیں گے۔ اگر فون سائلنٹ موڈ میں ہوگا تو فیس بک ویڈیوز کی آواز سنائی نہیں دے گی۔ ایسے صارفین جنہیں یہ فیچر پسند نہیں وہ سیٹنگ سے آواز کے ساتھ ویڈیو پلے ہونے کے فیچر کو ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں۔

ایک اور فیچر سے اب صارفین ویڈیو کو پکچر ان پکچر موڈ کی طرح دیکھ سکیں گے یعنی صارفین نیوز فیڈ میں سکرول کرتے ہوئے کونے میں یہاں کسی جگہ پر بھی ویڈیو دیکھ سکیں گے۔
اینڈروئیڈ صارفین کو ویڈیو کو اس وقت بھی دیکھ سکیں گے جب وہ ایپلی کیشن سے باہر آجائیں گے۔ ونڈوز 10 میں یہ فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا۔
فیس بک نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپ میں بھی کچھ مزید تبدیلیاں بھی کی ہیں، جس سے پورٹریٹ موڈ میں دیکھنے کے لیے بنائی جانے والی ویڈیوز کو ورٹیکل موڈ میں بہتر انداز دیکھا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-15

More Technology Articles