Facebook experiment has News Feed videos auto play with sound

Facebook Experiment Has News Feed Videos Auto Play With Sound

فیس بک نے نیوز فیڈ میں آواز کے ساتھ آٹو پلے ویڈیو کے ٹسٹ شروع کر دئیے

کچھ سالوں سے فیس بک خود کو ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسی لیے فیس بک ویڈیوز کے حوالے سے نت نئے تجربات کرتا رہتا ہے۔نئے تجربات کے مطابق اب بائی ڈیفالٹ فیس بک موبائل ایپ نیوز فیڈ میں ویڈیو آواز کے ساتھ آٹو پلے ہوسکیں گی۔اب فیس بک کے صارفین جب سکرول کرتے ہوئے کسی ویڈیو پر پہنچتے ہیں تو وہ خود بخود پلے ہو جاتی ہے تاہم اس کی آواز بند ہوتی ہے۔

آواز کے ساتھ ویڈیو دیکھنے کےلیے صارفین کو خود سے ویڈیو چلانی ہوتی ہے۔تاہم صارفین ویڈیو آٹو پلے کے اس فیچر کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔
فیس بک کے نئے تجربات تمام صارفین کے لیے نہیں بلکہ کچھ صارفین کے گروپ کے ساتھ شروع کیے گئے ہیں۔ فیس بک کے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی نیوز فیڈ میں ظاہر ہونے والی ویڈیوز آواز کے ساتھ آٹو پلے ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین ویڈیوز اور سیٹنگ سے آواز کے ساتھ ویڈیو آٹو پلے کو ختم کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر کتنے صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔لیکن فیس بک کا یہ فیچر محدود ڈیٹا پلان استعمال کرنے والے صارفین بالکل پسند نہیں کریں گے۔
فیس بک کا آواز کے ساتھ آٹو پلے ویڈیو کا فیچر ابھی صرف کچھ آسٹریلیوی صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فیس بک کا اسے مزید صارفین کے لیے جاری کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-23

More Technology Articles