Facebook introduces an embeddable video player

Facebook Introduces An Embeddable Video Player

فیس بک کا نیا ویڈیو پلیئر

آج ہونے والی فیس بک کی ایف 8 کانفرنس میں فیس بک نے بہت سی چیزیں متعارف کرائیں۔ فیس بک نے اپنا نیا ویڈیو پلیئر بھی متعارف کرایا جس کی مدد سے فیس بک کی ویڈیوز کو دوسری ویب سائٹس میں شامل (embedded) کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

فیس بک کی ویڈیوز دوسری ویب سائٹس پر ایسے دیکھی جا سکیں گی جیسے ہم مختلف بلاگز پر ڈیلی موشن یا یوٹیوب کی شامل کی ہوئی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ویڈیو کا کوڈ کاپی کر کے کسی بھی ویب سائٹ کے ایچ ٹی ایم ایل کوڈ میں شامل کر کے ویڈیو بلاگز یا ویب سائٹس پر شامل کی جا سکیں گی۔ اس سے پہلے فیس بک کی ویڈیوز شیئر کرنے کا طریقہ خاصا مشکل تھا۔ زیادہ تر تو صرف لنک ہی شیئر کیا جاتا تھا۔فیس بک کے اس فیچر سے یوٹیوب سمیت مختلف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹس کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-26

More Technology Articles