Facebook is down in UAE, India, US, UK… for maintenance.

Facebook Is Down In UAE, India, US, UK… For Maintenance.

کئی ممالک میں فیس بک کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک جمعے کی شام کو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ڈاؤن ہوگیا۔ فیس بک سائٹ اور ایپلی کیشن دونوں جگہ سے رسائی میں نہیں رہا تھا۔ پاکستان، بھارت، یو اے ای، انگلینڈ، امریکا، فلپائن اور دوسرے کئی ممالک کے صارفین نے فیس بک کی سروس ڈاؤن ہونے کی تصدیق کی۔
اس وقت فیس بک پر لاگ ان کرنے والوں کے سامنے ایرر آتا تھا کہ فیس بک جلد ہی واپس آئے گا۔

(جاری ہے)

سائٹ مرمت کی وجہ سے ڈاؤن ہے۔ پیغام میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ فیس بک ضروری مرمت کے لیے ڈاؤن ہے، آپ چند منٹ میں اس تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکیں گے، آپ کے تحمل کا شکریہ ہم سائٹ کو بہتر بنا رہے ہیں۔
کچھ صارفین کو یہ پیغام بھی نظر آیا کہ سوری، کچھ غلط ہو گیا ہے۔ہم اسے درست کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
پاکستان میں کچھ دیر کے بعد ہی فیس بک بحال ہو گیا مگر یو اے ای میں فیس بک نے بحال ہونے میں ڈھائی گھنٹے کا وقت لیا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-28

More Technology Articles