FACEBOOK IS TESTING SMS INTEGRATION AND MULTIPLE ACCOUNT SUPPORT

FACEBOOK IS TESTING SMS INTEGRATION AND MULTIPLE ACCOUNT SUPPORT

فیس بک میسنجر پر ایس ایم ایس انٹیگریشن اور ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ

ایسا لگتا ہےکہ فیس بک جلد ہی فیس بک میسنجر پر ایک بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرانے والا ہے۔ فیس بک اپنی میسنجر ایپلی کیشن میں ایس ایم ایس انٹی گریشن اور ملٹی پل اکاؤنٹ کی سپورٹ متعارف کرائے گا۔فیس بک نے ان دونوں فیچرز کے تجربات بھی شروع کر دئیے ہیں۔ یہ تجربات ابھی چند مخصوص اینڈروئیڈ صارفین تک ہی محدود ہیں۔
کچھ دن پہلے فیس بک نے اپنی ملکیتی انسٹا گرام میں بھی ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ متعارف کرائی تھی(تفصیلات اس صفحے پر

فیس بک اسی فیچر کو میسنجر تک بھی بڑھارہا ہے۔

(جاری ہے)


ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ کے علاوہ دوسرا اہم فیچر ایس ایم ایس انٹی گریشن ہے۔ فیس بک نے 2012 میں میسنجر ایپلی کیشن میں یہی فیچر متعارف کرایا تھاتاہم نومبر 2013 میں اسے ایپلی کیشن سے ہٹا دیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کو بہت زیادہ تعداد میں صارفین نے نہیں اپنایا تھا، جس کی وجہ سے اسے ہٹا دیا گیا۔
فیس بک نے ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ کے متعلق آفیشل کمنٹ دیتے ہوئے بتایا کہ بہت سے صارفین اپنی فیملی کے ساتھ فون شیئر کرتے ہیں۔ شیئرڈ ڈیوائس پر میسنجر کو استعمال کرنے کے لیے ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-13

More Technology Articles