Facebook launches caller ID for new Messenger conversations

Facebook Launches Caller ID For New Messenger Conversations

فیس بک انجان لوگوں کا تعارف بھی چیٹ میں دے گا

فیس بک اب پہلے جیسا پلیٹ فارم نہیں رہا۔ فیس بک کی کوشش ہے کہ کوئی اس پلیٹ فارم کو غلط مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکے ۔ یہی وجہ سے فیس بک کی پالیسی کے مطابق ایک شخص فیس بک پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔ پچھلے دنوں فیس بک نے لاکھوں ایسے اکاؤنٹ بند کیے جن کے بارے میں انہیں شک تھا کہ صارف اپنا اصل نام استعمال نہیں کررہا یا صارف ایک سے زیادہ اکاؤنٹ چلا رہا ہے۔

اکاؤنٹ کی دوبارہ بحالی بھی ایک عذاب سے کم نہیں۔ فیس بک کی مہیا کی ہوئی فہرست میں سے مطلوبہ کاغذات سکین کر کے بھجواؤ، جس کے بعد فیس بک اکاؤنٹ کو بحال کرے۔بحالی صرف اس صورت میں ہوگی کہ کاغذات اور فیس بک پروفائل میں نام اور دوسری معلومات ملتی ہوں۔
صارفین کو مزید محفوظ کرنے کے لیے فیس بک نے ایک اور نیا سیکورٹی فیچر متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر کے تحت میسنجر کے صارفین کو اگر کوئی اجنبی پی ایم کرے گا تو اس پیغام کے ساتھ ہی اس اجنبی کے بارے میں تمام معلومات بھی درج ہونگی۔ اس سروس کو کالر آئی ڈی کا نام دیا گیا ہے۔فیس بک صرف انجان لوگوں کی معلومات ظاہر نہیں کرے گا بلکہ ایسے دوستوں کی معلومات بھی ظاہر کرے گا جس نے بہت دن کے بعد میسج بھیجا ہو۔اس سے صارفین پیغام کا جواب دینے سے پہلے بھیجنے والے کا پروفائل چیک کرنے سے بچ جائیں گے۔ ابھی یہ سروس چند ممالک، امریکا، برطانیہ، فرانس اور بھارت، میں لانچ کی گئی ہے، اس کا دائرہ کار جلد ہی دوسرے ممالک میں بھی بڑھایا جائے گا۔
فیس بک اس سے پہلے ویب کے لیے میسنجر کی ویب سائٹ بھی متعارف کرا چکا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-05-22

More Technology Articles