Facebook new API lets you livestream forever

Facebook New API Lets You Livestream Forever

فیس بک کی نئی اے پی آئی سے ہمیشہ کے لیے لائیو سٹریمنگ

فیس بک نے اے پی آئی میں نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین لامحدود وقت تک براڈ کاسٹ کر سکتے ہیں تاہم صارفین اس براڈ کاسٹ کو محفوظ نہیں کر سکیں گے۔
ایک نئی Continuous Video API سے اب قدرتی مناظر کی براڈ کاسٹنگ ممکن ہوجائے گی۔ اس فیچر سے صارفین گھر سے دور رہتے ہوئے گھر پر نظر بھی رکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے صارفین 90منٹ کی لائیو سٹریمنگ کر سکتے ہیں، زیادہ بڑی ویڈیو سٹریمنگ کے لیے ٹائم فریم میں زیادہ ٹائم سیٹ کرنا پڑتا تھا ۔


فیس بک نے یہ فیچر چونکہ اے پی آئی میں متعارف کرایا ہے، اس لیے پروفیشنل حضرات اسے سمارٹ فون کی بجائے ہائی ٹیک آلات کے ساتھ بھی استعمال کریں گے۔
فیس بک کا یہ فیچر اگرچہ اتنی جلدی عام صارفین کے استعمال کے لیے آئے گا تاہم فیس بک کے پارٹنر جلد اسے استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-23

More Technology Articles