Facebook new video matching technology will make life a lot harder for pirates

Facebook New Video Matching Technology Will Make Life A Lot Harder For Pirates

فیس بک کا نیا فیچر، ویڈیو پائیریٹس کے لیےبری خبر

پائیریٹڈ ویڈیوز کو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے یا شیئر کرنے والے ہوشیار ہو جائیں۔ فیس بک اس پلیٹ فارم پر ویڈیو میچ کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت کوئی بھی شخص کاپی رائٹس کی حامل ویڈیو کو فیس بک پر اپ لوڈ نہیں کر سکے گا۔
فیس بک افراد یا اداروں کو سہولت دے گا کہ وہ اپنی ویڈیو کو فیس بک پر اپ لوڈ کریں، اس ک بعد فیس بک اس ویڈیو کا فیس بک پر موجود ویڈیوز سے موازنہ کرے گا۔

(جاری ہے)

فیس بک کو جیسے ہی ویڈیو کی ڈپلیکیٹ کاپی ملے گی، فیس بک کاپی رائٹ ہولڈر کو مطلع کر دے گا۔ اس کے بعد کاپی رائٹ ہولڈر اگر چاہے تو اس ویڈیو کو موجود رہنے دے، چاہے تو ڈیلیٹ کر دے۔
ابھی یہ فیچر بہت کم لوگوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جلد ہی اس کا دائرہ کار دوسرے صارفین تک بھی پھیلایا جائے گا۔ یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے کافی اہم ہے جو اپنی وائرل ویڈیوز کو فیس بک سے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی موجودہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-29

More Technology Articles