Facebook News Feed now ranks videos based on your volume levels

Facebook News Feed Now Ranks Videos Based On Your Volume Levels

فیس بک ویڈیو کی رینکنگ کا نیا معیار

پچھلے ہفتے تک فیس بک نیوز فیڈ میں رینکنگ کے لیے لائک پر کلک، کمنٹ اور شیئر کو ملحوظ خاطر رکھتا تھا۔ اب فیس بک ویڈیو پوسٹ کی رینکنگ کے لیے نیا طریقہ اپنائے گا۔
اب فیس بک دیکھے کا کہ ویڈیو دیکھتے ہوئے آپ نے ویڈیو کی آواز کتنی کی، فل سکرین میں دیکھی یا نارمل میں، ایچ ڈی پلے بیک ان ایبل تھا یا نہیں۔ انہی معلومات کی بنیاد پر ایک سی ویڈیوز اور نیوز فیڈ میں ویڈیو دکھائی جائیں گے۔

(جاری ہے)


اگر ہم کسی پوسٹ کو لائک نہیں کرتے، یا اس پر کمنٹ نہیں کرتے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس پوسٹ کو دیکھنا نہیں چاہتے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئےفیس بک نے اب لائکس ، کمنٹ یا شیئر سے بھی آگے بڑھ کر ویڈیو رینکنگ کا یہ طریقہ اپنایا ہے۔
فیس بک نے یہ تبدیلی آج ہی متعارف کرائی ہے، جسے چند ہفتوں تک تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ اگر آپ کاروباری پیج کے ایڈمن ہیں تو فیس بک کی یہ اپ ڈیٹ آپ کے ویڈیوز کے ویوز کو زیادہ متاثر نہیں کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-30

More Technology Articles