Facebook wants to help your friends pronounce your name correctly

Facebook Wants To Help Your Friends Pronounce Your Name Correctly

فیس بک کا نیا فیچر۔ ناموں کا تلفظ

کچھ دوستوں کے الفاظ میں فیس بک نے ایک نیا ڈراما شروع کر دیا ہے۔ اب فیس بک لوگوں سے اُن کے نام کے تلفظ پوچھ رہا ہے۔ ایک طرف تو فیس بک کی خواہش ہے کہ انجان لوگوں کو دوست نہ بنایا جائے دوسری طرف اب نام کے تلفظ بتا کر بھی وہ لوگوں کی خدمت کرے گا۔ نام کے تلفظ کی ضرورت تو اسے پڑے گی جو انجان لوگوں کو دوست بنا رہا ہے۔خیر چھوڑیں خبر کی طرف آتے ہیں۔

خبر یہ ہے کہ کچھ صارف جیسے ہی لاگ ان ہوتے ہیں فیس بک ایک پوپ اپ کے ذریعے اُن سے کہتا ہے کہ کیا آپ اپنے نام کا تلفظ اپنے دوستوں کو بتانا چاہتے ہیں؟ (ذاتی طور پر تو میں ایسے دوستوں کو مفت بیچ دینے کے حق میں ہوں جو میرے نام کا تلفظ نہ جانتے ہوں)۔اگر اس پرامپٹ پر کلک کر دی جائے تو سامنے ہی لسٹ میں کچھ آپشن آتے ہیں جہاں صارف کے نام کے مختلف حصے اور ان کی آواز بھی ریکارڈ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین ان میں سے اپنے نام کا تلفظ چن سکتا ہے۔ اگر فیس بک کو بھی صارف کے نام کا تلفظ سمجھ نہ آئے یعنی اس لسٹ میں اصل تلفظ شامل نہ ہو تو صارف آخر میں خود سے اسے شامل کر سکتا ہے۔
اس فیچر کو اباؤٹ کے سیکشن میں خود سے بھی شامل کیا جا سکتا ہے مگر اباؤٹ کے سیکشن میں بھی ابھی یہ بہت کم لوگوں کو نظر آ رہا ہے۔سب صارفین میں اس فیچر کو متعارف نہ کرانے کی وجہ غالباً یہ ہو کہ فیس بک مختلف سپیلنگ والے ناموں سے ایک ہی دفعہ تلفظ لے کر تمام صارفین کے ناموں کے ساتھ تلفظ شامل کر کے سب کو حیرت میں ڈالنا چاہتا ہے۔

فیس بک نام کا تلفظ

تاریخ اشاعت: 2015-04-20

More Technology Articles