Facebook’s new Scrapbook tool makes it easy to collect all your kids’ photos in one place

Facebook’s New Scrapbook Tool Makes It Easy To Collect All Your Kids’ Photos In One Place

فیس بک کا نیا ٹول، سکریپ بک

فیس بک پر بہت سے لوگ اپنے بچوں کی ہزاروں تصاویر اپ لوڈ کر چکے ہونگے، ایسے تمام لوگ اب اپنے بچوں کی تمام تصاویر کو مختلف البم سے ایک جگہ یعنی سکریپ بک میں جمع کر سکیں گے۔ اس ٹول کو فی الحال امریکا میں متعارف کرایا گیاہے۔ سکریپ بک میں تصاویر جمع کرکے بچوں یا دوستوں کو ٹیگ کی جاسکتی ہیں چاہے بچے کا فیس بک اکاؤنٹ نہ ہو۔ سکریپ بک کو دوسرے ساتھی کے ساتھ اس طرح شیئر کیا جا سکتا ہے کہ دونوں مل کر اپنے یا دوسروں کے اکاؤنٹ سے بچے کی فوٹو جمع کریں۔

ایک بات یاد رہے کہ ایسے لوگوں کا رشتہ دارہونا ضروری ہے(اصل میں نہ سہی تو صرف فیس بک پر)۔ آپ اپنے بچوں کی تصاویر کے لیے کوئی بھی عنوان منتخب کر سکتے ہیں، بچے کا اصل نام یا پیار کا نام۔ صرف آپ اور آپ کا ساتھی ہی بچوں کو تصاویر ٹیگ کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)


سکریپ بک بنانے کے لیے اپنے پروفائل میں اباؤٹ پر کلک کریں اور فیملی اینڈ ریلیشن شپ سیکشن میں داخل ہو جائیں۔

یہاں پر موجود آپشن سے آپ سکریپ بک بنا سکتے ہیں۔
آج امریکا میں سکریپ بک کو انٹرنیٹ، اینڈریوڈ اور آئی فون کےلیے جاری کر دیا گیا۔
آئی فون کے صارفین یہاں کلک کریں

اینڈریوڈ کے صارفین یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-04-01

More Technology Articles