Facebook’s new ‘On This Day’ feature takes you down memory lane

Facebook’s New ‘On This Day’ Feature Takes You Down Memory Lane

فیس بک کا نیا فیچر، آج کا دن

فیس بک پر یا زندگی میں پرانی تصاویر دیکھ کر گذرے زمانے کی بہت تلخ و شیریں یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کوئی اپنا تلخ ماضی تو شیئر کرتا نہیں، اس لیے یہاں شیئر کی گئی پرانی تصاویر پر نظر پڑتے ہیں اکثر چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ اس تیزرفتار دور میں اب لوگوں کے لیے یہ بھی ممکن نہیں کہ جان بوجھ کر خود سے ماضی کی یاد تازہ کریں۔ اس کمی کا سدباب کرنے کے لیے فیس بک نے ایک نیا فیچرOn This Day متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کی بدولت آپ مستقل اپنے ماضی سے جڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے اسی تاریخ کو شیئر کیے گئے فوٹوز، سٹیٹس اور پوسٹ ماضی کی یاد دلائیں گے۔ فیس بک کا یہ فیچر بالکل نیا نہیں ہے۔ فیس بک نے 2013 میں بھی اسے آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا تھا۔اب فیس بک نے اسے باقاعدہ طور پر سب کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ فیس بک کے اس فیچر کی بدولت مختلف مواقعوں کی یاد دہانی کے لیے الرٹ بھی سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔
اس فیچر کو چیک کرنے کے لئے facebook.com/onthisday پر وزٹ کریں ۔ چند دنوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے مہیا کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-25

More Technology Articles