Fawad Khan Joins Samsung Pakistan as Brand Ambassador

Fawad Khan Joins Samsung Pakistan As Brand Ambassador

فواد خان کو پاکستان میں سامسنگ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا!

موبائل فون بنانے والی کمپنیاں آج کل برانڈ ایمبیسیڈر زکے ذریعے اپنی ڈؤائسس کی پروموشن میں خاصی سرگرم نظر آرہی ہیں۔اسی نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سامسنگ نے بھی اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر فواد خان کو چن لیا ہے۔
فواد خان پاکستان کے ان چند مشہور ایکٹرز میں سے ہیں جو کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔فواد خان کی مقبولیت کا گراف صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ملک انڈیا میں کافی اچھا ہے۔

ان کے اب تک منظرِ عام پر آنے والی ڈراموں میں ’ ہسفر‘ نے کافی اچھا ریکارڈ بزنس کیا ہے اس کے علاوہ انڈیا میں بھی انہوں نے انڈین فلم ’ خوبصورت‘ میں لیڈنگ رول ادا کیا ہے۔
یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا بلکہ لاہور میں رائل پام میں اکتوبر 2014 کو ہونے والی سامسنگ نوٹ 4 کی تقریب میں بھی فواد خان موجود تھے۔

(جاری ہے)

اور تقریباً آدھی تقریب تک وہی موجود رہے۔


فواد خان پاکستان کے ان ایکٹروں میں سے ہیں جو کہ اپنے کام کا بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں ۔ کچھ ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سامسنگ نے بھی ان کو کافی بھاری معاوضے کی پیشکش کی ہے۔
اس سے پہلے ہمائمہ ملک سامسنگ پاکستان کے لیے کام کر رہی تھی لیکن پھر ہواوے کے لیے انہوں نے سامسنگ کو چھوڑ کر ہواوے کمپنی کو جوائن کر لیا تھا۔
سامسنگ کو پاکستان میں دو بڑے حریفوں کا سامنے ہے جن میں کیو موبائل اور ہواوے شامل ہیں۔
فواد خان نے حال ہی میں وارد کے 4G-LTE کی پروموشن سروس کے لیے بھی کام کیا ہے جو کہ جلد ہی ہماری ٹی وی سکرینز پر ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-16

More Technology Articles