FBR launching biometric system

FBR Launching Biometric System

ایف بی آر بھی بائیو میٹرک نظام لاگو کر رہا ہے

ملک میں بائیو میٹر سسٹم کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ یونیورسٹیوں اور دفاتر میں حاضری تک کے لیے بائیو میٹرک سسٹم استعمال ہو رہاہے۔لاہور ہائیکورٹ میں داخلے کے لیے بھی بائیومیٹرک نظام شروع کیا گیا(تفصیلات اس صفحے پر) ،پی ٹی اے نے بھی تمام موبائل کنکشن کے مالکان کی تصدیق اسی بائیو میٹرک نظام سے کی ہے(تفصیلات اس صفحے پر


بائیومیٹرک نظام کی اسی افادیت کو دیکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے بھی بائیومیٹرک تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائیومیٹرک نظام کے آنے سے ٹیکس کے حوالے سے بہت سے فراڈ کم ہو جائیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بائیومیٹرک تصدیقی عمل کے باعث نئے ٹیکس گزاروں کے انگوٹھوں کے نشان اور تصویر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے پر بائیو میٹرک تصدیق کا عمل نئے ٹیکس گزاروں سے شروع کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ کار پرانے ٹیکس گزاروں تک بڑھا دیا جائے گا۔


پاکستان میں ٹیکس کے موجودہ نظام میں بہت سے نقائص موجود ہیں۔ محکمے میں موجود کالی بھیڑیں اور جعل ساز ان نقائص کا فائدہ اٹھا کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بائیومیٹرک نظام کے نفاذ کو ٹیکس کی شفاف وصولی کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-26

More Technology Articles