Gene modded mosquitoes will fight Dengue Fever in Brazil

Gene Modded Mosquitoes Will Fight Dengue Fever In Brazil

ڈینگی بخار سے نپٹنے کے لیے مچھر تیار کر لیے گئے

برازیل کے شہر پیراسیسابا میں ڈینگی بخار سے نپٹنے کے لیے نیا ہتھیار موجود ہے۔ یہ ہتھیار ایسے مچھر ہیں جنکے کے جین میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ان مچھروں کو اوزیٹیک آف ابنگڈن، برطانیہ نے بنایا ہے۔ان مچھروں کی تازہ ترین کھیپ برازیل میں تیار کی گئی ہے۔ اپریل سے لے کر اب تک پورے پیراسیسابا میں 60 لاکھ مچھر چھوڑے گئے ہیں۔یہ تمام مچھر نرہیں۔

(جاری ہے)

جب یہ مادہ مچھروں سے ملیں گے تو پیدا ہونے والے بچے (لاروا)بلوغت سے پہلے ہی مر جائیں گے۔

یہ لاروا جین میں تبدیلی کی وجہ سے الٹرا وائلٹ روشنی میں سرخ نظر آئیں گے، جس کی وجہ سے سائنسدانوں کے لیے انہیں پہچاننا آسان ہوگا اور سائنسدانوں کو اندازہ ہو جائے گا کہ اُن کی مہم کتنی کامیاب ہے۔اندازہ ہے کہ اس طریقے سے ڈینگی کے مرض میں 95 فیصد کمی ہوگی تاہم ابھی تک نتائج کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
امریکی ایف ڈی اے نے بھی اس طریقہ کو فلوریڈا میں استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-07

More Technology Articles