Global Mobile Awards 2015 crown iPhone 6, LG G3 and Pakistan at MWC 2015

Global Mobile Awards 2015 Crown IPhone 6, LG G3 And Pakistan At MWC 2015

گلوبل موبائل ایوارڈ2015 میں آئی فون 6، ایل جی جی3 اور پاکستان کے لیے ایوارڈز

جی ایس ایم ایسوسی ایشن آرگنائزیشن نےموبائل ورلڈ کانگرس کے ساتھ ساتھ گلوبل موبائل ایوارڈز کا بھی انعقاد کیا۔سالانہ ایوارڈ کی یہ بیسویں تقریب بارسلونا میں ہوئی۔ایوارڈ کے لیے 300 آزاد ماہرین، تجزیہ کاروں، صحافیوں، موبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے جیوری کے طور پر شرکت کی ۔ ایوارڈ ز کے انٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ نومبر 2014 تھی، یعنی یہ ایوارڈ پچھلے سال منظر عام پر آنے والی مصنوعات کے لیے دئیے گئے۔

جیوری نے مختلف کیٹیگریز میں کئی ایوارڈ دئیے۔
بہترین سمارٹ فون کا ایوارڈ ایپل آئی فون 6 اور ایل جی جی 3 کو ملا۔ سب سے سستے بہترین موبائل فون کا ایوارڈ موٹرولا موٹو ای(فرسٹ جنریشن) کو ملا۔بہترین ٹیبلٹ کا ایوارڈ مائیکروسافٹ سرفس پرو 3 کو دیا گیا۔ بہترین وئیرایبل موبائل ٹیکنالوجی کا ایوارڈموٹرولا موٹو 360 کے نام رہا۔

(جاری ہے)

بہترین سیکورٹی / اینٹی فراڈ پراڈکٹ کا ایوارڈ سام سنگ کو نوکس(KNOX) ورک سٹیشن پر دیا گیا ۔


اس تقریب میں پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کو سپکٹرم فار موبائل براڈبینڈ ایوارڈ 2015 سے نوازا گیا۔پاکستان کو یہ ایوارڈ 2014 میں 3 جی /4 جی سپکٹرم کی کامیاب نیلامی پر دیا گیا۔ پاکستان میں پچھلے سال 850 میگا ہرٹز، 1800 میگا ہرٹز اور2100 میگا ہرٹز پر 3 جی اور 4 جی سپکٹرم متعارف کرایا گیاتھا ۔ پاکستان کی طرف سے انوشا رحمٰن نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔
جتنے والوں کی مکمل فہرست دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-04

More Technology Articles