Google Accused of Abusing Power on Search as Android Probed

Google Accused Of Abusing Power On Search As Android Probed

گوگل کے لیے یورپ میں ایک نئی مشکل

یورپی یونین نے گوگل انکارپوریشن کے خلاف چار سال پرانی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ گوکل پر الزام ہے کہ یہ سرچ انجن مارکیٹ میں اپنی پوریشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نئے مقدمے میں گوگل کے اینڈریوڈ موبائل فون سافٹ وئیر پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
یورپی کمیشن کی طرف سے گوگل کو جو سٹیٹمنٹ بھیجی گئی ہے اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گوگل موازنے میں اپنے مخالفین کے برعکس اپنی شاپنگ سروس کو ترجیح دیتا ہے۔

یورپی یونین کے ریگولیٹر جو گوگل کے مقدمے کو دیکھ رہے ہیں، اُن کے پاس گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی اختیار ہے۔ وہ گوگل کے دوسرے فون اور ٹیبلٹ بنانے والی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو بھی دیکھیں گے۔ ریگولیٹر جاننا چاہتے ہیں کہ کہیں گوگل انہیں اینڈریوڈ اپنانےپر مجبور تو نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)


یورپی یونین کے کمپی ٹیشن کمشنر نے رپورٹرز کو بتایا کہ اگر کوئی انٹرنیٹ پر آپ کو تلاش نہیں کر سکتا تو آپ کاروبار نہیں کر سکتے اور جب آپ کچھ تلاش کرتے ہیں تو آپ کو امید ہوتی ہے کہ جواب میں بہترین رزلٹ سامنے آئے گا۔


یورپی یونین کا صبر اب گوگل کے حوالے سے جواب دیتا جا رہا ہے۔ یورپی یونین گوگل کو تین موقع دے چکی ہے کہ خود پر لگائے گئے الزامات کا تسلی بخش جواب دے۔ گوگل پر سب سے بڑا الزام یہی ہے کہ وہ سرچ رزلٹ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے اور ادائیگی کرنے والوں کے رزلٹ سب سے اوپر دکھاتا ہے۔
گوگل کے اینڈریوڈ پر بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔ گوگل کا اینڈریوڈ اوپن سورس ہے، اس لیے ڈویلپر، آئی او ایس کے برعکس، اپنے مذموم مقاصد کے لیےاسے استعمال کر سکتےہیں۔ اینڈریوڈ کے خلاف یورپ میں کاروائی ہوئی تو گوگل اپنی کمائی کا بڑا حصہ گنوا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-16

More Technology Articles