Google announces YouTube Go

Google Announces YouTube Go

گوگل نے ترقی پذیر ممالک کے لیے یوٹیوب گو ایپ متعارف کرا دی

کچھ دن پہلے ہی گوگل نے پاکستانی صارفین کے لیے آف لائن ویڈیو پلے بیک کی سہولت متعارف کرائی تھی۔اب گوگل نے پاکستانی جیسے ترقی پذیر ممالک کےلیے نئی ایپلی کیشن ”یوٹیوب گو“ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں آف لائن ویڈیو پلے بیک کی سہولت تو ہے ہی مگر اس کے ساتھ ہی اور بھی کئی زبردست فیچر ز ہیں۔
اس ایپلی کیشن کے ہوم پیج پر ہی ٹرینڈنگ اور مشہور ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں صارفین ویڈیو دیکھنے سے پہلے اس کا پریویو بھی دیکھ سکتےہیں۔ یعنی صارفین پریویو دیکھ کر تسلی کر سکتے ہیں کہ وہ اسی ویڈیو کی تلاش میں ہی تھے یا کسی دوسری ویڈیو کی ۔اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کو آف لائن پلے کرنے کے لیے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یوٹیوب گو کااہم فیچر ویڈیو کو نزدیک موجود دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا ہے۔

یعنی صارفین بغیر ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کو اپنے قریب موجود دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتےہیں۔
یہ ایپلی کیشن ابھی تک ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔امید ہے کہ جلد ہی اسے انڈیا میں ٹسٹ کے بعد دوسرے ممالک میں لانچ کر دیا جائے گا۔ اس ایپلی کیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-27

More Technology Articles