Google buys .app web domain for 25m

Google Buys .app Web Domain For 25m

گوگل نے ڈاٹ ایپ ٹاپ لیول ڈومین 25 ملین ڈالر میں خرید لیا۔

گوگل نے .app ٹاپ لیول ڈومین کی خریداری کےلیے ایک نیلامی میں دو کروڑ پچاس لاکھ ایک ہزار ڈالر ادا کیے ہیں۔ اس نیلامی میں .baby، .tech، .salon اور .VIP ٹاپ لیول ڈومین بھی فروخت کیے گئے۔گوگل کی ملکیتی کمپنی چارلسٹن روڈ رجسٹری انکارپوریشن کے مطابق ڈاٹ ایپ ڈومین ایپلی کیشن ڈویلپرز کو اپنی ایپلی کیشن متعارف کرانے میں معاون ہوگا۔

(جاری ہے)


ڈاٹ بے بی ٹاپ لیول ڈومین کو فارماسیوٹیکل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے خریدا۔

جس نے اس کے لیے 3 ملین ڈالر ادا کیے۔ڈاٹ ٹیک ایل ایل سی نے ڈاٹ ٹیک ٹاپ لیول ڈومین کو 67 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں خریدا۔
اس نیلامی کا انعقاد آئی سی اے این این (Internet Corporation for Assigned Names and Numbers)نے کیا تھا۔نیلامی سے حاصل ہونے والی ساری رقم آئی سی اے این این کے پاس جائے گی جسے بعد میں مشاورت سے خرچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-01

More Technology Articles