Google can now answer your questions before you finish asking them

Google Can Now Answer Your Questions Before You Finish Asking Them

گوگل کے جوابات ،سوال مکمل ہونے سے بھی پہلے

کہتے ہیں سب سے بے وقوف انسان وہ ہوتا ہے جو سوال مکمل ہونے سےپہلے ہی اس کا جواب دے ، کیونکہ سوال مختلف ہونے کی صورت میں کافی شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔گوگل صاحب کے بھی کیا کہنے ۔اب گوگل سوال مکمل ہونے سے پہلے ہی جواب دے گا مگر بے وقوف پھر بھی نہیں کہلائے گا۔

(جاری ہے)

گوگل کا انسٹنٹ سرچ فیچر سرچ کیے گئے الفاظ کا پہلے سے اندازہ لگا کر تجاویز دینا شروع کر دیتا ہے، اسی انسٹنٹ سرچ کوجدید کرتےہوئے، گوگل اب ایسے تمام سرچ کیے ہوئے سوالات کے جوابات ، سوال مکمل ہونےسے پہلے دے گا جن کے جوابات تاریخ یا سن عیسوی کی صورت میں آ سکتے ہیں۔

جیسے کوئی سرچ کرے کہ ہوائی کب ، یہ کب لکھتے ہی تجاویز کے ساتھ چار پانچ جواب آ جائیں گے کہ کب امریکہ کی ریاست بنا ، آگے تاریخ لکھی ہوگئی، ہوائی کےبارے میں کب سے شروع ہونے والے مزید سوالات کے جوابات بھی سامنے آ جائیں گے۔ جیسے جیسے سوال مکمل ہوگا، جواب بھی واضح ہوتا جائے گا۔
ابھی یہ فیچر تمام صارفین اور تمام دنیا میں لانچ نہیں کیا گیا مگر پھر بھی بہت سے صارفین اس فیچر کے فائدہ اٹھا رہےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-27

More Technology Articles