Google Drive update ends support for Android Ice Cream Sandwich

Google Drive Update Ends Support For Android Ice Cream Sandwich

گوگل ڈرائیو نے اینڈروئیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ کے لیے سپورٹ ختم کردی

گوگل نے گوگل ڈرائیو میں نئے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں
گوگل نے گوگل ڈرائیو کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے اینڈروئیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ کے لیے اپنی سپورٹ ختم کر دی ہے۔ گوگل پلے کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 1.6فیصد اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر میں آئس کریم سینڈوچ ورژن ہی انسٹال ہے۔

(جاری ہے)


گوگل ڈرائیو کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے چینج لاگ کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اینڈروئیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ کے لیے گوگل ڈرائیو کی آخری اپ ڈیٹ ہوگی۔


گوگل نے گوگل ڈرائیو میں اینڈروئیڈ 4.0 کی سپورٹ ختم کرنے کے علاوہ کچھ نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں۔ان میں سب سے اہم فیچر فائلوں کے ہوم سکرین پر شارٹ کٹ کا ہے۔یعنی صارفین اپنی اہم فائلوں کے شارٹ کٹ ہوم سکرین بھی بھی بنا سکیں گے۔ اس کےعلاوہ صارفین کمنٹس کے نوٹیفیکیشن بھی حاصل کر سکیں گے اور بہت آسانی سے ایپ میں رہتے ہوئے سٹوریج پلان کو اپ گریڈ بھی کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-24

More Technology Articles