Google has totally changed its logo

Google Has Totally Changed Its Logo

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر لیا

آج یقیناً ڈیسک ٹاپ اور موبائل پر جی میل یا گوگل کھولتے ہوئے آپ نے محسوس کر لیا ہوگا کہ گوگل کچھ بدلا بدلا سا ہے۔جی ہاں، گوگل نے اپنا نے لوگو تبدیل کر لیا ہے۔اگرچہ17 سال میں گوگل کے لوگو کی یہ پانچویں تبدیلی ہے مگر اب گوگل نے اپنے لوگو میں سب سے بڑی تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)


گوگل پر گوگل نے ایک گوگل ڈوڈل بھی لگایا ہے، جس میں پرانا لوگو مٹاتے ہوئے اور نئے فونٹ میں نیا لوگو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نیا لوگو ایک نئے فونٹ پراڈکٹ سانس(Product Sans) میں بنایا گیاہے۔گوگل پلس میں بھی چھوٹے جی کو کیپٹل جی سے تبدیل کر دیا ہے۔ فیوئیکون میں لکھا ہوا جی بھی تبدیل ہوگیا ہے۔کچھ دن پہلے گوگل نے کمپنی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔گوگل اب خود اپنی ہی کمپنی الفابیٹ کے تحت کام کرے گا(تفصیلات اس صفحے پر

Google has totally changed its logo
تاریخ اشاعت: 2015-09-02

More Technology Articles