Google is announcing a new Andromeda OS and laptop in October

Google Is Announcing A New Andromeda OS And Laptop In October

گوگل اکتوبر میں اینڈرومیڈا آپریٹنگ سسٹم اور لیپ ٹاپ متعارف کرائے گا

کافی عرصے سے باتیں کی جا رہی تھیں کہ گوگل کو اپنے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ اور کروم او ایس کو ایک ہی سسٹم میں ضم کر دینا چاہے۔گوگل اب ایسا ہی کرنے جا رہا ہے، جس کا اعلان 4 اکتوبر کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق گوگل اس تقریب میں ایک نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرائے گا، جسے فی الوقت اینڈرومیڈا(Andromeda) کے نام سےپکارا جا رہا ہے۔

اینڈرومیڈا کو گوگل کے دونوں سافٹ وئیر پلیٹ فارمز کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے افواہیں آئی تھی کہ اس تقریب میں گوگل 2 پکسل فون، ایک نیا کروم کاسٹ ، نیا وائی فائی راؤٹر اور ایمزون ایکو کے مقابلے میں گوگل ہوم بھی متعارف کرائے گا۔
یادرہے کہ ایڈرومیڈا گوگل کے اس پراجیکٹ سے الگ ہے جس کے تحت گوگل کروم او ایس میں اینڈروئیڈ ایپس شامل کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس یہ اینڈروئیڈ اور کروم او ایس کو ملا کر بناگیاہے۔اینڈرومیڈا گوگل کے Fuchsia OSسے بھی مختلف ہے،جسے انٹرنیٹ آف تھنگز کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ 4 اکتوبر کو کمپنی ایک نیا لیپ ٹاپ بھی متعارف کرا سکتی ہے، جس کا کوڈ نام Bison اور نک نیم پکسل 3 ہے۔
لیپ ٹاپ کے بارے میں کہا جا رہا ے کہ 12.3 انچ کی اس ڈیوائس میں ٹیبلٹ موڈ اور سٹائلس شامل ہوگا۔
یہ دو ماڈل میں ہو سکتا ہے جن میں سے ایک کا پروسیسر انٹل ایم 3 یا آئی 5 کور ، سٹوریج 32 جی بی یا 128 جی بی اور ریم 8 جی بی یا 16 جی بی ہو سکتی ہے۔گوگل نے یہ سب کچھ 10 ملی میٹر موٹی ڈیوائس میں شامل کیا ہے۔
بدقسمتی سے یہ لیپ ٹاپ 2017 کی تیسری سہ ماہی میں دستیاب ہو گا،ہو سکتا ہے اس وقت تک اس میں اور بہت سی تبدیلیاں ہو جائیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-26

More Technology Articles