Google is Coming to Pakistani Universities This Month

Google Is Coming To Pakistani Universities This Month

گوگل اسی ماہ پاکستانی یونیورسٹیوں کا دورہ کرےگا

گوگل اسی ماہ پاکستانی یونیورسٹیوں کا دورہ شروع کر رہا ہے۔گوگل فار پبلیشرز (Google for Publishers) اینیشیٹیو کے تحت گوگل بہت سی پاکستانی یونیورسٹیوں میں جائے گا۔
گوگل کے پاکستانی یونیورسٹی کے ان دوروں کا مقصد ایسے طلباء تک رسائی ہے ویب سائٹس اور موبائل ایپس کی ڈیزائن، ڈیویلپنگ اوران کے مواد سے پیسہ کمانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کسے شرکت کرنی چاہیے؟
اگر آپ مصنف ہیں، بلاگر ہیں، ویب ڈیزائنر ہیں یا ایپ ڈیویلپر ہیں تو آپ کو ان یونیورسٹیوں میں ہونے والی تقریبات میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔

یہ تقریبات ایسے تمام لوگوں کے لیے فائدہ مند ہیں جو گوگل کی مصنوعات اور ان سے کمائی کے بارے میں سیکھنا چاہتے ہیں۔ ان تقریبات میں کمپنی کے ایڈورٹائزنگ ٹولز بشمول AdSense اور AdMob کے حوالے سے بھی بتایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان تقریبات میں گوگل نئے سیکھنے والوں کی مدد کے لیے بہت سے ٹولز اور ٹیکنیک بھی شیئر کرے گا۔
ان تقریبات میں گوگل کی جانب سے درج ذیل شخصیات شرکت کریں گی۔


• وقاص برنی، منیجر (ویب)، سٹریٹیجک آن لائن پارٹنر شپس، جنوبی ایشیا۔
• احمد نواز، منیجر (ایپس)، سٹریٹیجک آن لائن پارٹنر شپس، جنوبی ایشیا۔
• سیمون ڈنگ، پروگرام سپیشلسٹ اینڈ یونیورسٹی ریکروٹر۔
• چارلوٹ پارک، یونیورسٹی پروگرام سپیشلٹ۔

تقریبات کن یونیورسٹیوں میں ہونگی؟
30 اگست سے 9 ستمبر تک ہونے والی یہ تقریبات 9 یونیورسٹیوں میں ہونگی۔
تقریبات کا شیڈول درج ذیل ہے۔
• منگل۔ 30 اگست 2016۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) کراچی
• بدھ۔31اگست 2016۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (این ای ڈی) کراچی۔
• جمعرات۔ 1 ستمبر 2016۔ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ انجینئرنگ سائنس (FAST-NU) اسلام آباد۔
• جمعہ۔ 2 ستمبر 2016۔ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(GIKI) ٹوپی۔

• سوموار۔ 5 ستمبر 2016۔ لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنس(LUMS) لاہور۔
• منگل۔ 6 ستمبر 2016۔ یونیورسٹی آف گجرات۔ گجرات۔
• بدھ ۔7ستمبر 2016۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب۔ لاہور۔
• جمعرات۔ 8 ستمبر 2016۔ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنس (FAST-NU)، لاہور۔
• جمعہ۔ 9ستمبر 2016۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)، لاہور۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار
ان تقریبات میں شرکت کے لیے ایونٹ کے پیج پر جسٹریشن کرانے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تقریبات کا ایجنڈا ،مقررین اور دیگر تفصیلات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-23

More Technology Articles