Google is reportedly interested in buying Twitter

Google Is Reportedly Interested In Buying Twitter

گوگل بھی ٹوئٹر کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے

حالیہ مہینوں میں ٹوئٹر کو کمپنی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے کافی تنقید کا سامنارہا ہے۔منافع میں کمی اور صارفین کے ہراساں ہونے کی شکایت کے باعث خیال تھا کہ کوئی بڑی کمپنی ٹوئٹر کو خرید کر معاملات کو درست کرے گی۔
سی این بی سی کے ذرائع کے مطابق گوگل، سیلز فورس اور دوسری ٹیکنالوجی کمپنیاں ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے اس سے بات چیت کر رہی ہیں۔


اس خبر کے سامنے آنے کا ٹوئٹر کے شیئر پربھی کافی اچھا اثر پڑا ہے۔ ٹوئٹر کے شیئر کی مالیت میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سی این بی سی کا کہنا ہے کہ بہت سی کمپنیوں نے ٹوئٹر کو خریدنے کی پیش کش کی ہے مگر ابھی تک کسی نے کمپنی کی باقاعدہ قیمت نہیں لگائی۔
گوگل ا س سےپہلے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کی سر توڑ مگر ناکام کوششیں کر چکا ہے۔

گوگل کا ارادہ ہے کہ وہ کسی طرح ٹوئٹر کو بھی خرید لے۔سی آر ایم ٹولز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مہارت رکھنے والی کمپنی سیلز فورس ، موبائل کیرئیر ویریزن اور مائیکروسافٹ کی بھی کوشش ہے کہ کسی طرح ٹوئٹر کو خرید لیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کو خریدنے والوں کی دلچسپی اس کی میڈیا سورس پوزیشن نہیں بلکہ ٹوئٹر کا ڈیٹا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-24

More Technology Articles