Google knows it all but not sure about its birthday

Google Knows It All But Not Sure About Its Birthday

گوگل سب کچھ جانتا ہے مگر اسے اپنی تاریخ پیدائش معلوم نہیں

گوگل باضابطہ طور پر 18+ کلب میں شامل ہوچکا ہے۔ لیری پیج اور سرگے برن نے گوگل کو 27ستمبر 1998 کو قائم کیا تھا مگر لگتا ہے کہ گوگل کو اب تک اپنی تاریخ پیدائش کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں۔
2006 سے اب تک گوگل 27 ستمبر کو اپنی سالگرہ منا رہا ہے، اس سے پچھلے سال گوگل نے اپنی سالگرہ 26 ستمبر کو منائی تھی۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گوگل نے 2004 میں اعلان کیا تھا کہ اس کی تاریخ پیدائش 7ستمبر ہے۔

اس سے ایک سال پہلےہی گوگل نے اپنی تاریخ پیدائش 8 ستمبر بتائی تھی۔

(جاری ہے)

یہیں پر بس نہیں کمپنی کارپوریٹ ہسٹری کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش 4 ستمبر ہے۔
گوگل کو بنانے کا ارادہ پیج اور برن کے ذہن میں 1996 میں ہی آگیا تھا ، جب وہ سٹینفورڈ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔ 2013 میں کمپنی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ماضی میں چار مختلف تاریخوں میں سالگرہ مناتے رہیں گے تاہم اس کے بعد کمپنی نے 27ستمبر کو ہی سالگرہ منانی شروع کی دی۔
گوگل کا 18سالہ سفر مسلسل کامیابیوں کا سفر ہے۔ 18سال میں کمپنی کی سرمایہ کاری 540ارب ڈالر ہوچکی ہے،جو ایپل کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-27

More Technology Articles