Google Maps lets you book an Uber ride without switching apps

Google Maps Lets You Book An Uber Ride Without Switching Apps

نئی اپ ڈیٹڈ گوگل میپس کے بعد اوبر ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں

گوگل نے اپنی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن میپس کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔گوگل نے نئے ورژن کو اوبر کی ایپلی کیشن سے اس طرح مربوط کیا ہے کہ صارفین کو اب میپس کے ہوتے ہوئے اوبر ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہی۔صارفین اب میپس کے مینو سے ہی اوبر سے گاڑی منگوا سکتے ہیں۔
اب جب آپ رائیڈ سروسز موڈ کھولیں گے تو آپ کو اپنے علاقے میں دستیاب تمام سروسز کی لسٹ نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

کسی بھی سروس پر ٹیپ کرنے سے تمام رائیڈز آپشن اور اندازاً کرایوں اور دوسری چیزوں کی کی فہرست سامنے آ جائے گی۔
یہاں سب سے اوپر صارفین براہ راست میپس سے ہی اوبر آرڈر کر سکتے ہیں۔اس کے لیے انہیں میپس ایپلی کیشن سے باہر آنے یا فون میں اوبر ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی، ہاں اوبر آرڈر کرتےہوئے صارفین کو اوبر اکاؤنٹ سے لاگ ہونا یا نیا اکاؤنٹ بنانا پڑے گا، جس کے بعد آپ گوگل سے اوبر ڈرائیور کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

Google Maps lets you book an Uber ride without switching apps
تاریخ اشاعت: 2017-01-12

More Technology Articles