Google may soon shame manufacturers by publishing Android update speeds

Google May Soon Shame Manufacturers By Publishing Android Update Speeds

گوگل نے موبائل بنانے والوں سےزبردستی اپ ڈیٹ متعارف کرانے کا طریقہ نکال لیا

اینڈروئیڈ کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ موبائل بنانے والے آپریٹنگ سسٹم کے لیے اپ ڈیٹ جاری نہیں کرتے۔ گوگل نے بڑی کوشش کی کہ کسی طرح موبائل بنانے والوں کو بروقت سسٹم اپ ڈیٹ جاری کرنے پر قائل کر سکے مگر موبائل بنانے والی کمپنیاں اپنی روش بدلنے کو تیار نہیں۔ گوگل کا تمام ہارڈ وئیر بنانے والی کمپنیوں سے معاہدہ ہوتا ہے کہ وہ ہینڈ سیٹ لانچ کرنے کے 18 ماہ کے اندر اندر سسٹم اپ ڈیٹ جاری کریں گے مگر ناکامی پر کیا ہوگا، اس کی کوئی وضاحت نہیں۔

گوگل کا موبائل بنانے والوں سے یہ بھی معاہدہ ہے کہ وہ اپنی ڈیوائسز میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کریں گے تاہم ناکامی کی صورت میں کیا ہوگا، اس کی بھی وضا حت نہیں۔
بلوم برگ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب گوگل نے سمارٹ فون بنانے والوں کو اپ ڈیٹ پر مجبور کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ نکالا ہے۔

(جاری ہے)

اب گوگل سمارٹ فون بنانے والوں کی ایک نئی درجہ بندی (رینکنگ) بنائے گا۔

یہ درجہ بندی ہینڈ سیٹ لانچ کرنے کے بعد اس میں آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ جاری کرنے کی بنیاد پر ہوگی، امید ہے کہ اس درجہ بندی میں اچھا درجہ پانے کےلیے موبائل کمپنیاں اپنے ہینڈ سیٹ کےلیے جلدی جلدی اپ ڈیٹس جاری کریں گے۔
گوگل نے ابھی یہ طے نہیں کیا کہ اس درجہ بندی اور اس کی تفصیلات کو پبلک کیا جائے گا یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-25

More Technology Articles