Google might introduce another WiFi router

Google Might Introduce Another WiFi Router

گوگل 4 اکتوبر ایک اور وائی فائی راؤٹر متعارف کرائے گا

سان فرانسسکو میں 4 اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں گوگل پکسل برانڈ سمارٹ فون، گوگل ہوم یا پھر 4Kکروم کاسٹ تو متعارف کرائے گا ہی مگر ایک رپورٹ کے مطابق گوگل اس تقریب میں ایک نیا ہارڈ وئیر بھی متعارف کرا سکتا ہے۔یہ ہارڈ وئیر گوگل وائی فائی راؤٹر ہوگا۔
گوگل ا س سے پہلے بھی تھرڈ پارٹی یعنی ٹی پی لنک اور اسوس کے بنائے ہوئے راؤٹر زلانچ کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

نئے راؤٹر کے بارے میں خیال ہے کہ اسے گوگل نے خود بنایا ہے اوراسے دوسرے ہارڈ وئیر کے ساتھ 4 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 129 ڈالر کے کئی راؤٹر خرید کر انہیں مربوط کرکے بہتر نیٹ ورک بنایا جا سکتا ہے۔اس نئے راؤٹرمیں آن ہب کی طرح ہی کئی سمارٹ فیچر ہونگے۔ اس وائی فائی راؤٹر کو آئی او ایس اور اینڈروئیڈ ایپ سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-23

More Technology Articles