Google now handles 2 million takedown requests over pirated content daily

Google Now Handles 2 Million Takedown Requests Over Pirated Content Daily

گوگل کو ہرروز پائیریٹڈ لنکس ہٹانے کی 20 لاکھ درخواستیں ملتی ہیں

گوگل کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کےمطابق سرچ انجن کمپنی کو ہر روز 20 لاکھ درخواستیں ایسی ملتی ہیں، جن میں گوگل سے چوری شدہ/ پائیریٹڈ مواد کو سرچ انجن سےہٹانے کا کہا گیا ہوتا ہے۔
ٹورنٹ فریک(TorrentFreak) کےمطابق گوگل کو کو پچھلے ماہ 5609 کاپی رائٹ ہولڈرز سے ڈیٹا کو ہٹانے کی 65 ملین درخواستیں ملیں جو 1500 درخواستیں فی منٹ ہے۔یہ تعداد پچھلے سال کےاعداد شمار سے دوگنا ہے۔


سب سے زیادہ درخواستیں ملٹی میڈیا کمپنی جیسے Degban، برٹش ریکارڈڈ میوزک انڈسٹری(بی پی آئی) اور ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن آف امریکا (آر آئی اے اے ) سے ملتی ہیں۔

(جاری ہے)


گوگل کے مطابق اگرچہ درخواستوں کی بہت بڑی تعداد پائیٹریٹڈ مواد کو ہٹانے سے متعلق ہوتی ہیں مگر اُن میں ڈپلیکیٹ یا اچھی طرح مربوط نہ ہونے والےپیجیز کے ہٹائے جانے کی درخواست بھی ہوتی ہے۔

بہت سی درخواستیں کاپی رائٹس ہولڈر کے اپنے خودکار سسٹم کے تحت بھی آتی ہیں۔
اس سے پہلے ایم پی اے اے اور آر آئی اے اے جیسی کاپی رائٹس رکھنے والی کمپنیوں نے گوگل پر زور دیا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر مواد کی ڈسٹری بیوشن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، جس پر گوگل نے کہا تھاکہ وہ ایسی ویب سائٹ کا پیج رینک کم کر دے گا جو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کریں گی

تاریخ اشاعت: 2015-11-25

More Technology Articles