Google ordered to pay 20M dollar for ripping off anti malware patents in Chrome

Google Ordered To Pay 20M Dollar For Ripping Off Anti Malware Patents In Chrome

کروم میں اینٹی مال وئیر حقوق ملکیت کی خلاف ورزی کرنے پر گوگل کو 20 ملین ڈالر جرمانہ

ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے کروم براؤزر میں 4 اینٹی مال وئیر حقوق ملکیت کی خلاف ورزی کرنے پر گوگل کو 20 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ 2013 میں الفانسو کیوفی اور مرحوم انجینئر ایلن روزمان کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا۔

(جاری ہے)


2014 میں ڈسٹرکٹ جج نے مقدمہ اس وقت خارج کر دیا تھا جب مدعیان نے تسلیم کیا کہ حقوق ملکیت کا ایک دعویٰ جج کی web browser process الفاظ کی تشریح کے مطابق نہیں ہے۔


الفانسو اور ایلن کی فیملی نے بعد میں فیڈرل کورٹ میں مقدمہ کیا جہاں بتدریج پتا چلا کہ پہلے کی جانے والی تشریح غلط تھی۔گرچہ گوگل نے فیصلے کے خلاف یوایس سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی مگر وہ خارج ہوگئی۔
2012 میں کروم فار موبائل کے حوالے سے بھی گوگل کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد اب گوگل کو کروم کے حوالے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-15

More Technology Articles