Google patent application sees Glass type device producing holographic images for the user

Google Patent Application Sees Glass Type Device Producing Holographic Images For The User

گوگل ہولو گرافک ڈیوائس بنا رہا ہے

گوگل نے ایک ایسی ڈیوائس کے حقوق ملکیت حاصل کرنے کی درخواست دی ہے جو گوگل گلاس کی مدد سے ہولوگرافک تصاویر بنائے گی۔اس درخواست کااصل عنوان Lightguide With Multiple In-Coupling Holograms For Head Wearable Display ہے۔گوگل اس وقت تو گوگل گلاس کے حوالے سے کوئی کام نہیں کر رہا لیکن خبریں ہے کہ گوگل پروجیکٹ اورا(Aura) کے تحت پھر گوگل گلاس کو واپس لائے گا۔

(جاری ہے)


ہولوگرام کے ممکنہ استعمالات کے تحت گلاس پہننے والا ڈیوائس پر موجود لینز کی بدولت پیچھے بھی دیکھ سکتا ہے۔

عملی زندگی میں دیکھا جائے تو پائلٹ سامنے سے نظریں ہٹائے بغیر پیچھے یا ساتھ موجود کنٹرول بھی دیکھ سکے گا۔عوامی مقاصد کے لیے اسے چلتے ہوئے نقشہ دیکھنے یا تھرمل امیجنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سب سے اہم استعمال تو گیم کھیلنے والے صارفین نے کرنا ہے۔ وہ اس کی مدد سے گیمز سے زیادہ لطف اندوز ہونگے۔
گوگل نے حقوق ملکیت کی یہ درخواست 28 مارچ 2014 کو دی تھی۔

Google patent application sees Glass type device producing holographic images for the user
تاریخ اشاعت: 2015-10-06

More Technology Articles