Google patents creepy smart toys that interact with kids

Google Patents Creepy Smart Toys That Interact With Kids

گوگل کے نرالے سمارٹ کھلونے

1998 میں اپنے قیام سے اب تک گوگل نے بہت سے میدانوں میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ سرچ انجن، ای میل ، سمارٹ فون، ٹیبلٹ، گھڑیاں، تھرموسٹیٹ ہو یا اور کوئی ڈیوائس، گوگل نے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی ہے۔اب اگلا قدم کیا ہو گا؟اگلا قدم ہو گا ٹیڈی بیئر، یعنی سمارٹ کھلونے ۔گوگل نےکچھ سمارٹ کھلونوں کے حقوق ملکیت حاصل کیے ہیں۔ان کھلونوں کی تیاری کا کام گوگل لیب کے ایکس ڈویژن کے پاس ہے۔

یہ ڈویژن گوگل کے لیے انوکھی اشیاء کی تیاری مصروف رہتاہے۔
یہ کھلونے آپ کو گھور سکیں گے، آپ سے بول سکیں گے، آپ کی بات سن سکیں گے، آپ کے احکامات پر عمل بھی کریں گے۔ یہ کھلونے بچوں سے بات چیت کرنے کے علاوہ ٹی وی، ڈی وی ڈی پلیر اور سمارٹ گھر کی دوسری ڈیوائس جیسے تھرمو سٹیٹ کو کنٹرول کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


گوگل نے 2012 میں ایسے کھلونوں کے پیٹنٹ کے لیے اپلائی کیا تھا، جو2015 میں پچھلے ہفتے دیا گیا ہے۔

2012 سے اب تک حالات کافی بدل گئے ہیں۔ ان کھلونوں میں ریکارڈنگ کی صلاحیت ہے ، جس کی وجہ سے پرائیویسی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تاہم گوگل نے ریکارڈنگ کے حوالے سے ان کھلونوں کی صلاحیت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیلو باربی (تفصیلات اس صفحے پر) کی طرح گوگل کے یہ کھلونے بھی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی پسند آئیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-26

More Technology Articles