Google reportedly working on new Android for Internet of Things

Google Reportedly Working On New Android For Internet Of Things

گوگل انٹرنیٹ آف تھنگز کے لیے نیا اینڈریوڈورژن بنا رہا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل انٹرنیٹ آف تھنگز کے لیے بھی اینڈریوڈ کے ایک ورژن کی تیاریوں میں مشغول ہے۔
اس ورژن کو بریلو(Brillo) کا نام دیا گیا ہے۔یہ ایسی ڈیوائسز کے لیے بنایا گیا ہے جن میں کم از کم 32 ایم بی کی ریم لگی ہوگی۔ ان ڈیوائس میں مختلف سنسرز اور ڈونگلز وغیرہ ہو سکتے ہے۔ اس وقت گوگل عام طور پر ایسی ڈیوائس کے لیے اینڈریوڈ بناتا ہے جو 512 ریم رکھتی ہوں۔

(جاری ہے)


رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بریلوصرف گھر میں مربوط ڈیوائس کے لیے بنایا گیا ہے ۔ اس ورژن کے بارے میں مزید اعلان شاید اگلے ہفتے ہونے والی گوگل آئی /او کانفرنس میں کیا جائے۔
ابھی دو دن پہلے ہی خبر آئی تھی کہ ہوواوے نے بھی انٹرنیٹ آف تھنگز کے لیے اپنا آپریٹنگ سسٹم بنایا ہے ، جو صرف 10 کے بی سائز کا ہوگا(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-05-23

More Technology Articles