Google shuts down its Device Assist Android app

Google Shuts Down Its Device Assist Android App

گوگل نے ڈیوائس اسسٹ اینڈروئیڈ ایپ ختم کر دی

گوگل نے 2 سال پہلے ڈیوائس اسسٹ(Device Assist) ایپ متعارف کرایا ہے۔یہ ایپلی کیشن منتخب اینڈروئیڈ 5.0 لولی پاپ فونز اور ٹیبلٹس کےلیے جاری کی گئی تھی۔ اگر آپ نے پہلے یہ ایپلی کیشن استعمال نہیں کی تو آپ اب اسے بالکل بھی استعمال کر بھی نہیں سکیں گے۔گوگل نے یہ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور سے ہٹا دی ہے اور گوگل کا اسے مزید سپورٹ کرنے کا ارادہ بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)


ڈیوائس اسسٹ ایپ سے صارفین اپنے فونز اور ٹیبلٹس کے بہت سے مسائل کے بارے میں جان کر انہیں حل کر سکتے تھے۔یہ ایپلی کیشن صارفین کو ڈیوائس کی کارکردگی بڑھانے کے ٹپس بھی دیتی تھی اور انہیں اینڈروئیڈ کے نئے فیچرز کے بارے میں بھی بتاتی تھی۔
یہ ایپلی کیشن صرف نیکسس، اینڈروئیڈ ون اور گوگل پلے ایڈیشن ڈیوائسز کے لیے جاری کی گئی تھی۔یہ ایپلی کیشن صرف 5 لاکھ ڈیوائسز پر انسٹال تھی، جو گوگل کی دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں بہت کم تعداد ہے۔ جن صارفین کی ڈیوائسز یہ ایپلی کیشن انسٹال ، وہ اسے استعمال کر سکتے ہیں اور پلے سٹور پر بھی دیکھ سکتے ہیں تاہم اس سے خاص فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-26

More Technology Articles