Google will shut down abandoned Google plus Local pages on July 28

Google Will Shut Down Abandoned Google Plus Local Pages On July 28

گوگل پلس کے غیر فعال مقامی پیجزبند

گوگل گوگل پلس کے ایسے مقامی پیجز بند کر رہا ہے جو کافی عرصہ سے استعمال نہیں کیے گئے۔28 جولائی سے گوگل کے غیر فعال مقامی پیج بند ہو جائیں گے اور ایسے کاروباری پیجز کو استعمال میں نہیں ہونگے انہیں غیر تصدیق شدہ قرار دے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


گوگل نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ پچھلے چند مہینوں سے آپ گوگل مائی بزنس سے منسلکہ گوگل پلس پیجز میں تبدیلیاں دیکھ رہے ہونگے۔گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں اس کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے ، جن کی وجہ سے وہ صارفین کو بہترین مواد فراہم کرسکیں۔
28 جولائی سے ایسے تمام گوگل مائی بزنس پیج بند کر دے گا ، جو کسی صارف کے اکاؤنٹ سے منسلک نہ ہو اور تصدیق شدہ بھی نہ ہو۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-26

More Technology Articles