Hackers raid 225000 Apple accounts via jail-broken iPhones

Hackers Raid 225000 Apple Accounts Via Jail-broken IPhones

ہیکرز کا جیل بروکن فونز کے ذریعے 225,000ایپل کاؤنٹس پر حملہ

ایپل کے آئی فونز ڈیجیٹل رائٹس منیجمنٹ(DRM) سافٹ ویئرز کے ساتھ دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیر باقاعدہ تصدیق شدہ ہوتے ہیں اور سمارٹ فونز کی سیکورٹی بڑھاتے ہیں۔ ان سافٹ وئیر کی وجہ سے فون میں غیر تصدیق شدہ سافٹ وئیر، یا ایسے سافٹ وئیر جو ایپل سٹور سے ڈاؤن لوڈ نہ کیے ہوں، انسٹال کرنا ممکن نہیں۔ جیل بریک کرتے ہوئے یا ڈیوائس کو ہیک کرتے ہوئے ہیکر اصل ڈیوائس اور اس کے سافٹ وئیر میں موجود خامیوں کی مدد سے ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کا روٹ ایکسس حاصل کرتےہیں اور فون کو اپنی مرضی سے استعمال کرتے ہیں۔

اس سارے عمل کو جیل بریک کرنا یعنی ڈیوائس کو ایپل کی جیل میں سے آزاد کرانا کہتے ہیں۔اس سارے عمل کا فائدہ یہ ہے کہ صارف فون کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے۔ غیر تصدیق شدہ سافٹ وئیر بھی انسٹال کر سکتا ہے اور نقصان یہ ہے کہ جیل بریک کیا ہوا فون ہیکر کا سب سے آسان شکار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


اب آتے ہیں اصل خبر کی طرف محققین نے کہا ہے کہ ہیکر ز جیل بروکن آئی فون کو ٹارگٹ کرتے ہوئے 225,000ایپل اکاؤنٹ پر حملہ کر رہے ہیں۔

ان اکاؤنٹس کو ایپلی کیشن کی خریداری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے یا پھر پیسے (تاوان) لے کر “چھوڑ” دیا جاتا ہے۔
کمپیوٹر سیکورٹی فرم پالو آلٹو نیٹ ورکس کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے یہ اب تک ایپل اکاؤنٹس کی سب سے بڑی چوری ہے۔پالو آلٹو نیٹ ورکس کے مطابق حملے کے لیے “کی ریڈر” (KeyRaider) وائرس زدہ کوڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔چین میں یہ کوڈ Weiphone کے WeipTech نامی ٹیکنیکل گروپ نے دریافت کیاہے۔
ان کی ویب سائٹ کو چین میں ایپل کی سب سے بڑی فین سمجھا جاتا ہے۔
جولائی میں WeipTech کے ممبران کو اطلاع ملی کہ ایپل کے کچھ صارفین نے بغیر اجازت خریداری اور ایپلی کیشن کی انسٹایشن کی شکایت کی ہے۔ WeipTech نے پالو آلٹو نیٹ ورکس کے ساتھ کام کیا اور کی ریڈر کو ڈھونڈ نکالا۔چین میں کی ریڈر Cydia ریپاسٹریز کے ذریعے پھیل رہا ہے مگر چین کے ساتھ ساتھ 18 ممالک کے صارفین کو متاثر کر رہا ہے۔
ان ممالک میں فرانس، آسٹریلیا اور امریکا شامل ہیں۔
Cydia ریپاسٹریز کو آپ غیر تصدیق شدہ ایپلی کیشن کا ایپ سٹور سمجھ لیں۔ جیل بروکن فون یہیں سے اپنی مرضی کی غیر تصدیق شدہ ایپلی کیشن انسٹال کرتے ہیں۔
کی ریڈر کےبارے میں تحقیق کرتے ہوئے WeipTech کو آن لائن ایسا سرور بھی ملا جس میں 225,000سے زیادہ ایپل اکاؤنٹس کی معلومات اور پاس ورڈ موجود تھے۔

وائرس زدہ کوڈ کی ریڈر آئی ٹیون کے ٹریفک ڈیٹا اور ایپ سٹور کے خریداری کے ڈیٹا سے معلومات چرا رہا تھا۔یہ وائرس صارفین کو آئی فون یا آئی پیڈ ان لاک کرنے سے بھی روک سکتا ہے۔
کی ریڈر صرف بغیر اجازت کے ایپلی کیشن ہی انسٹال نہیں کر تا بلکہ ڈیوائس پر “قبضہ برائے تاوان” بھی کر سکتاہے۔زیادہ اہم بات یہ ہے کہ کی ریڈر صرف جیل بریک کیے ہوئے فونز ہی حملہ کرتا ہے۔
یاد رہے ڈیجیٹل ملینیئم کاپی رائٹ ایکٹ (ڈی ایم سی اے) میں ایک استثنیٰ کے تحت جیل بریکنگ غیر قانونی نہیں ہے۔ کی ریڈر کے سامنے آنے کے بعد ہو سکتا ہے ایپل پھر دوبارہ جیل بریکنگ کو غیر قانونی قرار دلوانے کے لیے کوششیں شروع کردے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-05

More Technology Articles