Hands-on with Microsoft’s $499 Surface 3, arriving May 5

Hands-on With Microsoft’s $499 Surface 3, Arriving May 5

مائیکروسافٹ سرفس 3

مائیکروسافٹ نے آج سرفس 3 کے پری آرڈر لینے شروع کر دئیے۔ سرفس 3 کو 499 ڈالر میں 5 مئی کو جاری کیا جائے گا۔ سرفس 3 پر ونڈوز آر ٹی کی بجائے فل ونڈوز8.1 انسٹال ہوگی، جسے بعد میں ونڈوز 10 پر بھی اپ گریڈ کیا جا سکے گا۔ اس کی دیگرتفصیلات درج ذیل ہیں۔
سکرین: 10.8 انچ
ایسپکٹ ریشو: 3:2
ریزولوشن: 1920 x 1280پکسل(214 پی پی آئی)
موٹائی: 8.7 ملی میٹر
وزن : 1.67 پاؤنڈ(622 گرام)
رئیر کیمرہ: 8 میگا پکسلز
فرنٹ کیمرہ:3.5 میگا پکسلز
سپیکر: ڈولبی پاور
سرفس پین: لال، نیلے، سیاہ اور سلور رنگوں میں
ریم:2 جی بی
انٹرنل ایس ایس ڈی سٹوریج: 64 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکر ایس ڈ ی
پراسیسر: انٹل کواڈ کور ایٹم ایکس 7، 1.6 گیگا ہرٹز جو ضرورت پڑے پر 2.4 گیگا ہرٹز کی کارکردگی دکھا سکتا ہے۔


بیٹری: 10 گھنٹے تک ویڈیو چلا سکتی ہے
چارجنگ: مائیکرویوایس بی پورٹ سے
قیمت: 499 ڈالر
دیگر: ایک سال کے لیے آفس 365 سبسکرپشن اور ون ڈرائیو پر ایک ٹیرا بائٹ مفت سٹوریج

مائیکروسافٹ اس کا ایک اور ورژن بھی جاری کرے گاجس کی قیمت 599 ڈالر ہوگی اور اس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہوگی، باقی ہارڈ وئیر ایک سا ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ اس سال کے آخر تک سرفس 3 کا ایل ٹی ای ورژن بھی جاری کرے جسے امریکا میں ویریزن اور ٹی موبائل متعارف کرائیں گے۔ اس کے بارے میں مائیکروسافٹ نے زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں۔

سرفس 3کے لانچ کے بعد 199 ڈالر میں ایک ڈاک جاری کیا جائے گا جس میں 4 یو ایس بی پورٹ اور گیگا بٹ ایتھرنیٹ ہونگے۔

سرفس 3

تاریخ اشاعت: 2015-04-01

More Technology Articles