HTC Nexus 9 specs leak

HTC Nexus 9 Specs Leak

ایچ ٹی سی نیکسس 9 کی تصاویر اور دوسری تفصیلات سامنے آگئیں

ایچ ٹی سی اور گوگل کی مل کر نیکسس پر کام کرنے کی خبر کافی چرچے میں ہے۔سننے میں آیا ہے کہ 8 انچ یا 8.9 انچ سکرین کی یہ ڈؤائس ایچ ٹی سی کی طرف سے سامنے آئے گی۔
ایچ ٹی سی کے اس نئے ٹیبلیٹ کی ساری تفصیل سامنے آچکی ہے، یہ ڈؤائس نیکسس 9 کے نام سے متعارف کروائی جائے گی، اس کا کوڈ نام ولنٹس ( Volantis) ہو گا۔

یہ 8.9 انچ ٹچ سکرین پر مشتمل ہو گی۔اس کی ریزولیشن 2048x1440 ہو گی۔یہ نیا نیکسس آئی پیڈ کے تناسب سے قریب تر ہے۔اگرچہ اس میں ایپل کے ٹیبلیٹ کی طرح 4:3 کا تناسب نہیں ہو گا۔جبکہ کچھ افواہوں کے مطابق نیکسس 9 میں اسی تناسب کا دعوی کیا جا رہا تھا۔
نیکسس 9 میں Nvidia's Tegra K1، 64 بٹ چپ سیٹ، 2 جی بی ریم، 16 یا 32 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی سہولت، پچھلی سائیڈ پر آپٹیکل امیج استحکام کے ساتھ 8 ایم پی کیمرہ اور 3 ایم پی سامنے کا کیمرہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس میں سامنے کی طرف سٹیریو سپیکرہونگے۔اس کا ظاہری طول عرض 226.3x151.9x7.9 ایم ایم ہوگا۔اس کا وزن 418 گرام وائی فائی کے ساتھ اور 427 گرام 4 جی ایل ٹی ای کے ساتھ ہو گا۔
اس کی قیمت کے لحاظ سے دیکھیں تو اس کا وائی فائی ورزن کا 16 جی بی کا ماڈل 399 ڈالر، اور32جی بی ماڈل کی قیمت 499 ڈالرہوگی۔ جبکہ ایل ٹی ای کے ساتھ اس کی قیمت 600 ڈالر ہوگی۔یعنی آئی پیڈ منی ریٹینا ڈسپلے کی طرح یہ بھی خاصا مہنگا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-23

More Technology Articles