Huawei Honor 6X to launch on October 18

Huawei Honor 6X To Launch On October 18

ہوواوے آنر 6 ایکس 18 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا

درمیانے درجے کے آنر 5 ایکس کا جانشین اگلے ماہ لانچ کیا جائے گا۔ چینی سرٹیفیکیشن اتھارٹی ٹینا(TENAA) کی ویب سائٹ پر دو ہفتے پہلے ہی آنر 6 ایکس کی تصاویر اور تفصیلات لیک ہو گئی تھیں۔
اس فیبلٹ کا ڈسپلے 5.5 انچ 1080p ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق آنر 6 ایکس میں سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ، 2 یا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہوگی جبکہ سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس کی خاص بات اس کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اور فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آنر 6 ایکس کو 18 اکتوبر کو ایک تقریب میں لانچ کیا جائے گا۔ چین وہ پہلی مارکیٹ ہو گا جہاں آنر 6 ایکس سب سے پہلے لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-26

More Technology Articles