Huawei launches 10KB LiteOS to power the internet of things

Huawei Launches 10KB LiteOS To Power The Internet Of Things

ہوواوے نے انتہائی ہلکا پھلکا10 کے بی کا لائٹ او ایس متعارف کرا دیا

چینی کمپنی ہوواوے انٹرنیٹ آف تھنگز کے لیے ایک 10 کلو بائٹ سائز کا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرا رہی ہے۔ ہوواوے کا کہنا ہے کہ لائٹ او ایس اپنی نوعیت کا سب سے ہلکا پھلکا آپریٹنگ سسٹم ہے جو بہت سی سمارٹ ڈیوائسزیعنی وئیر ایبل سے کار تک میں کام آئے گا۔ ہوواوے کا کہنا ہے کہ 2025 تک دنیا میں 100 ارب ایسی ڈیوائسسز ہونگی جو انٹرنیٹ کی مدد سے ایک دوسرے سے مربوط ہونگی۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2025 میں ہر گھنٹے میں 20 لاکھ نئے سنسر استعمال میں لائے جا رہے ہونگے۔

(جاری ہے)

ہوواوے کا کہنا ہے کہ ان کا متعارف کرایا ہوا لائٹ او ایس اوپن سورس ہے، جس میں کوئی بھی ڈویلپر تبدیلی کر کے اپنی مصنوعات بنا سکے گا۔ لائٹ او ایس میں زیرو کنفگریشن، آٹو ڈسکوری اور آٹو نیٹ ورکنگ کا فیچر بھی شامل ہے۔ہوواوے کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے مربوط اپنے آلات نہیں بنانا چاہتے بلکہ کنکشن فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ہوواوے کا کہنا ہے کہ لائٹ او ایس کو اینڈریوڈ یا آئی او ایس سے مقابلہ کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا تاہم لائٹ او ایس کو کاروبار اور صارفین دونوں استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-21

More Technology Articles