Huawei passes Microsoft as third largest mobile phone maker

Huawei Passes Microsoft As Third Largest Mobile Phone Maker

ہوواوے۔موبائل فون بنانے والی تیسری بڑی کمپنی بن گیا

جب مائیکروسافٹ نے نوکیا کو خریدا، اس وقت اس کا اچھا خاصا فیچر فون کی فروخت کا بزنس تھا مگر نوکیا کے مائیکروسافٹ کا حصہ بننے کے بعد یہ بزنس کم ہوچلا گیا۔سٹریٹیجی انالیٹکس کے مطابق مائیکروسافٹ نے سمارٹ فونز کی دنیا میں کچھ خاص تہلکہ نہیں مچایا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہوواوے نے مائیکروسافٹ کو پیچھے کر کے مارکیٹ میں موبائل فون بنانے والی تیسری بڑی کمپنی کے طور پر اپنی جگہ سنبھال لی۔


ہوواوے نے 30.6ملین موبائل فون فروخت کیے، جو پچھلے سال سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔ ہوواوے اب مارکیٹ کے 7 فیصد حصے پر قابض ہے۔ہوواوے ایپل (10 فیصد مارکیٹ شیئر) اور سام سنگ (20.5فیصد مارکیٹ شیئر) کے بعد موبائل بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے ۔
مائیکروسافٹ نے 27.8ملین ڈیوائس فروخت کی ہیں، جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں مائیکروسافٹ نے 50.3ملین ڈیوائس فروخت کی تھیں۔

(جاری ہے)

یعنی مائیکروسافٹ کا بزنس آدھا رہ گیا ہے۔
سمارٹ فونز میں دیکھا جائے تو سٹریٹجی انالیٹکس کے مطابق ایپل نے پچھلے سال 47.5ملین ہینڈ سیٹ فروخت کیے، جو اس سے پچھلے سال کی نسبت 35 فیصد زیادہ تھے۔ سام سنگ نے پچھلے سال، اپنے پچھلے سالوں کی نسبت 7فیصد کم سمارٹ فون فروخت کیے۔تاہم پھر بھی سام سنگ نے ایپل سے زیادہ یعنی 71.9ملین موبائل فروخت کیے۔سام سنگ کی ڈیوائسسز میں سے زیادہ تر سستی ڈیوائس تھیں، یہی وجہ ہے کہ ایپل کم مگر مہنگے سمارٹ فون فروخت کر کے منافع میں سب سے بڑی کمپنی کے طور پر چھایا رہا۔اسی طرح سمارٹ فون کے حوالے سے ہوواوے بھی شومی کو پیچھے چھوڑ کر تیسری بڑی کمپنی بن گیا۔

Huawei passes Microsoft as third largest mobile phone maker
تاریخ اشاعت: 2015-08-01

More Technology Articles