Huawei shines Out at Asia Pacific ICT 2016 Awards again

Huawei Shines Out At Asia Pacific ICT 2016 Awards Again

ہواوے نے ایک بار پھر ایشیا پیسیفک ICT 2016 ایوارڈ حاصل کرلیا

ہواوے نے مسلسل تیسری مرتبہ Frost & Sullivan ایشیا پیسیفکICT 2016 کا
بیسٹ ٹیلی کام ایکوئپمنٹ وینڈر کا ٹائٹل حاصل کرلیا ہے ۔ایوارڈ کی یہ تقریب جون میں سنگاپور میں منعقد ہوئی جہاںدنیا کو کنیکٹ کرنے کے سلسلے میں ہواوے کو ایڈوانس اورایکٹیو ٹیکنالوجی کی حامل کمپنی کی حیثیت سے مانا گیا،ہواوے طویل عرصے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن،ماسس والیم ڈیٹا ٹرانسفر،انٹر نیٹ آف تھنگ،پلیٹ فارم اور آپریٹنگ سسٹم پر کام کررہا ہے اور ہواوے کے اسی وژن کے تحت ٹیکنالوجی برانڈ کو اس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا ۔

اس موقع پر ایوارڈ کی تقریب میں موجود ہواوے کے اعلیٰ عہدیداران کا کہنا تھا کہ انہیں یہ اعزاز ملنے پر انتہائی مسرت ہوئی ہے اور ہمیں اس ایوارڈ کا ملنا ہواوے کی ٹیکنالوجی اور کارکردگی پر اعتماد کا ثبوت ہے ،یہ ایوارڈ دنیا بھر میں موجود ہواوے ٹیم کیلئے ایک یاددہانی بھی ہے کہ وہ ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی خدمات کے عمل کو احسن انداز میں جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ہواوے گزشتہ کئی برسوں سے اپنے انڈسٹری شراکت داروں کے ساتھ تخلیقاتی اور ٹیکنالوجیکل لیڈر شپ ڈرائیو کی تیاری کیلئے کام کررہی ہے ،ہواوے نے اپنی ہائی کوالٹی ٹیک پراڈکٹس کے ذریعے دنیا کو بہتر طور سے کنیکٹ رکھنے میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بھرپور معاونت کی ہے ۔ہواوے مستقبل میں بھی تخلیق اور جدت کے اس سفر کو اور تیزی کے ساتھ جاری رکھنے اور انڈسٹری کو لیڈ کرنے کیلئے پر عزم ہے،اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ ہواوے جلد ہی عالمی مارکیٹ میں نمبر ایک ٹیکنالوجی آئیکون کی حیثیت سے جانی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-27

More Technology Articles